وزیراعظم نواز شریف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، ایران سعودی عرب کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صور رتحال پر تبادلہ خیال ،پاکستان،سعودی عرب کا دفاع،سیکورٹی ،معیشت میں تعاون پراتفاق ، دوطرفہ تعلقات کومزیدمستحکم بنانے پرزور،پاک سعودی عرب قیادت کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

منگل 19 جنوری 2016 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے شاہی محل میں سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سعودی کابینہ اور اس کے زعما ء سمیت آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ وزیر دفاع خواجہ آصف‘ معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر بھی شریک تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلیمان سے ایران سعودی عرب کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات سے قبل سعودی فرمانروا نے وزیراعظم کی شاہی محل میں شاندار استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران سعودی عرب کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کی صور رتحال پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے اس مو قع پر مشرق وسطیٰ پر پاکستانی موقف پیش کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال خراب ہونے سے مسلم امہ کمزور ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اورسعودی عرب نے دفاع،سیکورٹی ،معیشت میں تعاون پراتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کومزیدمستحکم بنانے پرزوردیا،سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں سعودی فرمانروہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعوداوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان ایک گھنٹے پرمحیط ایران سعودی عرب کشیدگی کے امورپرملاقات کے دوران تبادلہ خیال کے بعدمشترکہ اعلامہ جاری کیاگیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ایران اورسعودی عرب کشیدہ تعلقات پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کیلئے احترام کاجذبہ رکھتے ہیں ،دونوں ممالک امت مسلمہ کے وسیع ترمفادمیں اختلافات کاپرامن طریقے سے حل کریں ،سعودی فرمانروہ شاہ سلمان نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کی جانب سے مصالحت کی کوششوں کے اقدام کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے ،سعودی عرب مسلم ممالک میں بھائی چارے کافروغ چاہتاہے ،دونوں رہنماوٴں نے دہشتگردی کے خلاف 34ممالک پرمشتمل اتحادی فوج کی تشکیل پربھی بات چیت کی ،پاکستانی قیادت نے کہاکہ پاکستان 34ممالک کی اتحادی فوج کے قیام کی مکمل حمایت کرتاہے پاکستان مسلم ممالک میں اخوت کے فروغ کی پالیسی پرعمل پیراہے ،پاکستان اوآئی سی کے رکن ممالک میں برادرانہ برادرانہ تعلقات کاحامی ہے