خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

اتوار 17 جنوری 2016 03:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء)خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے چترال،سوات،مالاکنڈ،دیر،پشاور،مردان اور دیگر علاقوں میں4.5شدت کا زلزلہ محسوس کیاگیا،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور اس کی گہرائی199کلومیٹر تھی