سرحدی نگرانی سخت ،مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کیلئے پورپی کمیشن کا منصوبہ

اتوار 17 جنوری 2016 04:16

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17جنوری۔2016ء )یورپی کمیشن سرحدوں پر شدید سختی کرتے ہوئے مہاجرین کے بحران اور غیر قانونی طور پر یورپ آنے والے مہاجرین کی تعداد میں نمایاں کمی کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے منصوبے کے مطابق سرحدوں کی نگرانی کی یورپی ایجنسی ’فرونٹیکس‘ کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے اسے ساحلی اور سرحدی نگرانی کے ایک ادارے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کی ہر رکنریاست کو کم از کم ایسے پندرہ سو اہلکار تیار رکھنے ہوں گے ، جو کسی ہنگامی صورت حال میں فرونٹیکس کے سرعی الحرکت دستوں کاساتھ دے سکیں۔ فرونٹیکس کے مطابق گزشتہ برس تقریباً ڈیڑھ ملین افراد غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچے ہیں۔ اسے ایک منفی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔