بوم بوم آفرید ی نے ایک اور بڑا عزاز اپنے نام کر لیا، ٹی20میں سب سے زیادہ مرتبہ مین آف دی میچ بننے والے واحد کھلاڑی بن گئے، آکلینڈ میں دسویں بار مین آف دی میچ حاصل کیا ،افغانستان کے محمد شہزاد 38میچوں میں 8، کرس گیل 45میچوں میں 8مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرکے تیسرے نمبر پر

ہفتہ 16 جنوری 2016 08:54

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء)قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں شاہد آفریدی دس بار مین آف دی میچ بننے والے دنیائیکرکٹ میں واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کیخلا ف پہلے ٹی ٹوینٹی میں شاہد آفریدی نے 8گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 23رنز بنائے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس نے قومی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا، اس شاندار کارکردگی پر شاہد خان آفریدی کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا جس کے بعد بوم بو م آفریدی دس بار مین آف دی میچ بننے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ افغانستان کے محمد شہزاد 38میچوں میں 8مرتبہ مین آف دی میچ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 45میچوں میں 8مرتبہ مین آف دی میچ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :