این آئی ایچ کا ملک بھرمیں سوائن فلو کے خدشے کا اظہار ،چاروں صوبوں ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایڈوائزری جاری،سوائن فلو موسمی بیماری ہے پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں، ترجمان محکمہ صحت

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے ملک بھرمیں سوائن فلو کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے چاروں صوبوں ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ایڈوائزری جاری کردی۔ جبکہ وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوائن فلو موسمی بیماری ہے پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چند ہفتوں کے دوران سوائن فلو کے 150 کیسز سامنے آچکے ہین اور سوائن فلو کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے قومی ادارہ صحت نے ملک کے چاروں صوبوں ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو جاری ایڈوائزری میں کہا ہے کہ قومی ادارے سوائن فلو کے مریضوں کے نمونے ابتدائی چار روز میں این آئی ایچ کو بھجوائیں اور مریضوں کے خون کی بجائے ان کی بلغم کے نمونے لیے جائیں قومی ادارہ صحت نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ مریضوں کی نگہداشت کے دوران داستانے اور ماسک کا استعمال کیاجائے۔

ادھر وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوائن فلو ایک موسمی بیماری ہے اور عالمی ادارہ صحت تین سال قبل اسے غیر وبا کی مرض قرار دے چکا ہے سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں ملک میں سوائن فلو پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :