سنندا پْشکر کو زہر دیا گیا،ایف بی آئی نے تصدیق کردی

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء)بھارتی کانگریس کے رکن ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پْشکر کے قتل کیس میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، سنندا کی میڈیکل رپورٹ دہلی پولیس نے وصول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطا بق پولیس حکام نے ایف بی آئی کی رپورٹ پر بھارتی میڈیکل بورڈ کو مشاہدے کی ہدایت کی گئی تھی ، ایف بی آئی رپورٹ کے مطابق سنندا پْشکر کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نئی دہلی پولیس کو موصول ہوگئی ہے ، دلی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ پولیس خصوصی کمشنر برائے امن و امان دیپک مشرا اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔