امریکی ریاست ہوائی میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر فضاء میں آپس میں ٹکرا کر سمندر میں گر کر تباہ،ملبہ نکال لیاگیا ، بارہ اہلکاروں کا سراغ نہیں مل سکا

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:09

ہوائی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) امریکی ریاست ہوائی میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر فضاء میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں دو فوجی تربیتی ہیلی کاپٹر حسب معمول تربیتی مشن پر تھے کہ دونوں ہیلی کاپٹر ٹکرا کر سمندرمیں گرگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو آپریشن کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیاگیا ہے جبکہ طیار وں میں موجود بارہ اہلکاروں کا سراغ نہیں مل سکا۔ 12 اہلکاروں کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔