او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آئندہ جمعرات کو طلب ، تہران میں سعودی سفارتخانہ اور مشہد میں قونصل خانہ جلانے کے واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:07

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء)اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس جدہ میں آئندہ جمعرات کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں تہران میں سعودی سفارتخانہ جلانے اور مشہد میں قونصل خانہ جلانے کے واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدنی نے بتایا کہ اجلاس سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ انہوں نے خط لکھ کر اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ ممبران کی اکثریت کی حمایت کے بعد اجلاس بلایا گیا ہے جو جمعرات کو ہو گا۔