یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھتے ہیں، اتنی جلدی ہیٹرک نہیں ہوسکتی،عمران خان کا انگوٹھی سے متعلق سوا ل پر جواب ، عمران خان کو یہ انگوٹھی ایک بزرگ بابا نے دی ہے جو ان کی حفاظت کیلئے ہے،نعیم الحق

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی انگلی میں انگوٹھی سے متعلق سوا ل پر عمران خان نے کہا کہ یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھتے ہیں۔ اتنی جلدی ہیٹرک نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے ، ان کا ہاتھ اوپر اٹھنے پر انگلی میں لگی انگوٹھی دیکھ کر صحافی نے سوال کیا کہ کیا تبدیلی پھر آنے والی ہے او ریہ انگوٹھی کہاں سے آئی ؟تو عمران خان مسکرا دیئے اور پھر مذاق میں بولے یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھتے ہیں اتنی جلدی ہیٹرک نہیں ہوسکتی۔

وقت لگے گا تبدیلی آسکتی ہے لیکن اتنی جلدی نہیں پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کو یہ انگوٹھی ایک بزرگ بابا نے دی ہے جو ان کی حفاظت کیلئے ہے۔

متعلقہ عنوان :