ممکنہ عام انتخابات 2018،الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی نئی حکمت عملی تیار کرلی

جمعہ 15 جنوری 2016 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء)ممکنہ عام انتخابات 2018،الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی نئی حکمت عملی تیار کرلی ۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے جدید تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرے۔ الیکشن کمیشن کے بڑے بوڑھے ”اپنی دنیا“ سے نکل کر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔ بائیومیٹرک سسٹم سے بہت سی خرابیاں دور ہو سکتی ہیں ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیاں دور ہو سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے درست کرنے کی روایت ڈالے تو سیاستدان انتخابی نتائج تسلیم کرنے شروع کر دیں گے۔