ترکی‘ پولیس اسٹیشن کے نزدیک کار بم دھماکہ‘ پانچ افراد ہلاک‘ 39 زخمی

جمعہ 15 جنوری 2016 08:53

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) ترکی میں پولیس اسٹیشن پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صوبائی گورنر آفس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے دیار باکیر کے جنوبی قصبہ میں واقع پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :