اٹلی ، بنگلہ دیشی تارکین وطن پر حملہ کرنے کے الزام میں 13 انتہا پسند گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2016 08:53

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء)اٹلی میں بنگلہ دیشی تارکین وطن پر حملہ کرنے کے الزام میں 13 انتہا پسند گرفتار کرلئے گئے ۔ اٹلی کی پولیس نے جمعرات کے روز ، بنگلہ دیشی تارکین وطن پر مسلسل، مجرمانہ حملے کرنے کے الزام میں دائیں بازو کے انتہا پسند ونگز کے 13 ارکان کوگرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق ان افراد کا تعلق فورزا نووا گروہ سے ہے۔ جس نے 2012 سے 2014 کے درمیان بنگلہ دیشی تارکین وطن پر متعدد حملے کیے ہیں اور یہ گروہ، اپنے شدت پسندانہ خیالات کا پرچار مختلف اوقار میں کرتا رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :