پٹھان کوٹ ائیربیس میں مسلح حملہ آورکارروائی سے 24گھنٹے پہلے ائیربیس کے اندرگھس چکے تھے،بھارتی جریدہ

جمعہ 15 جنوری 2016 09:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) بھارتی جریدے ایکسلٹرکے مطابق پٹھان کوٹ ائیربیس میں مسلح حملہ آورکارروائی شروع کرنے سے 24گھنٹے پہلے ائیربیس کے اندرگھس چکے تھے ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارتی جریدے ایکسلیٹرسے بات کرتے ہوئے قومی تفتیشی ایجنسی کے ایک اعلیٰ افسرنے بتایاہے کہ پٹھان کوٹ ائیربیس کاحفاظی عملہ برسوں سے مال بنانے میں مصروف تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انڈیشن ایکسپریس نے بھی اپنی رپورٹ میں تفتیشی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ پٹھان کوٹ ائیربیس کے سیکورٹی معاملات صفرتھے ،رپورٹ کایہ بھی کہناہے کہ حملہ آورکارروائی کرنے سے 24گھنٹے پہلے ائیربیس کے اندرگھس چکے تھے ۔انہوں نے اپنااسلحہ نامعلوم مقام پرڈمپ کرکے ملٹری انجینئرنگ سروس شیڈزمیں کھاناکھایااورآرام کیابعدازاں مقررہ وقت پرکارروائیاں شروع کردیں