زیادتی کی شکار طالبہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند کرا دیا، اجتماعی زیادتی نہیں کی گئی،ملزم عدنان ثنا اللہ نے سالگرہ کا تحفہ دینے کے بہانے بلایا اور زیادتی کی،لڑکی کا بیان

جمعرات 14 جنوری 2016 02:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء) زیادتی کی شکار متاثرہ طالبہ اپنے وکیل،والدہ،بہن اور بہنوئی کے ساتھ کینٹ کچہری لاہور کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ تابندہ بتول کے روبرو پیش ہوئی۔پولیس نے مقدمے کا تمام تر ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔تمام ملزمان کو ہتھکڑیوں کے ساتھ عدالت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

طالبہ نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی والدہ کو درزن سے ملنے کا بہانہ بنایا اور عدنان ثناء اللہ سے سالگرہ کا گفٹ لینے کے لئے گھر سے نکلی۔عدنان سے اس کی میسجز کے ذریعے بات چیت ہوتی تھی۔ملزم نے اسے مشروب کا کہہ کر شراب پلائی اور ہوٹل کے کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔شریک ملزم ماجد نے اسے حراساں کیا۔