کوئٹہ ، سٹیلائٹ ٹاؤن میں حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کے قریب سیکورٹی اہلکاروں پر خودکش حملہ، 14 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ، 25 زخمی، دھماکے سے متعدد دکانوں نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے2 گاڑیوں1 رکشے کو شدید نقصان ،دھماکے کے فوراً بعد سیکورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ، خوف وہراس پھیل گیا
جمعرات 14 جنوری 2016 02:47
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14جنوری۔2016ء)کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کے قریب سیکورٹی اہلکاروں پر خودکش حملے کے نتیجے میں14 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے دھماکے سے متعدد دکانوں نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے2 گاڑیوں1 رکشے کو شدید نقصان پہنچااور دھماکے کے فوراً بعد سیکورٹی اہلکاروں نے شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
سول سنڈیمن ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں بلوچستان کانسٹیبلری ، ڈسٹرکٹ پولیس اور ایف سی اہلکار شامل ہیں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے جسم کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے دھماکے میں تقریبا8 کلو گرام سے زائد مواد استعمال کیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں واقع حفاظتی ٹیکہ جات مرکز سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جاری3 روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو کی ٹیمیں اپنی ڈیوٹی پر جانے کیلئے سینٹر میں موجود تھیں اور ان کی سیکورٹی کیلئے پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور کے اہلکارسینٹر کے باہر اپنی گاڑیوں کے ہمراہ موجود تھے کہ سینٹر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے سے 13پولیس 1 ایف سی اہلکار اور1شہری سمیت 15 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جن میں سب انسپکٹر منیم احمد،سب انسپکٹر خان محمد، اے ایس آئی عبدالقادر، کانسٹیبل فیض اللہ، اے ایس آئی جمعہ خان،اے ایس آئی عبدالخالق، کانسٹیبل محمد آصف، سب انسپکٹررسول بخش، سب انسپکٹر حضور بخش، ہیڈ کانسٹیبل علی گل، اے ایس آئی محمد آصف،کانسٹیبل اللہ نور، ایف سی کانسٹیبل توصیف،شہری علی محمد سمیت ایک نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ25 زخمیوں میں اسداللہ،محمد رفیق،بشیراحمد،مقبول احمد،مختیاراحمد،محمدیونس،نصیراحمد،محمد بخش،سعیداحمد،شیرزمان،خلیل احمد، دین محمد، جاوید اقبال، رحیم شاہ،عبدالعلیم،الیاس، محمود خان، محمد ولی، سمیع اللہ، محمد عظیم، رضااحمد،لعل بخش، مجیب الرحمان اور رحمت اللہ شامل ہے زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی نزدیکی دکانوں ہوٹلزاور کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے جاں بحق ہونیوالوں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرنٹیئر کور کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لا شوں کو ہسپتال پہنچا دیادھماکے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر میر سرفراز بگٹی ، سیکرٹری داخلہ، کیپٹن ریٹائرڈ اکبر حسین درانی، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب، ڈی آئی جی کوئٹہ ڈویژن سید امتیاز شاہ سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا زخمیوں کو سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی ہسپتال پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ آور نے کیا دھماکے میں تقریبا8 کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا تھادھماکے سے 2 سوزوکی گاڑیوں اور ایک رکشے کو شدید نقصان پہنچا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 14 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
ثانیہ مرزا کی ڈبلز میں مسلسل اٹھائیس فتوحات، 22 سالہ ریکارڈ برابر، سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے فتح سمیٹ لی
-
ملازمہ تشدد کیس ،بنگالی فاسٹ باوٴلر شہادت حسین کیخلاف چارج شیٹ داخل
-
سابق کرکٹرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات، ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں پی سی بی نے رانا نویدالحسن سمیت تین کھلاڑیوں کو این او سی جاری ... مزید
-
کچی آبادی کیس:،سپریم کورٹ میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے سستی ہاؤسنگ سکیم اور گھروں کی فراہمی بارے ورکنگ گروپ کی تجاویز پیش ،عدالت نے درخواست گزار سے جواب طلب کرلیا،پارکوں اور گرین بیلٹس پر قبضے کے ... مزید
-
سپریم کورٹ کا ریشماں اور کامونکی رینٹل پاور نظر ثانی کیس میں بار بار مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواستوں پرا ظہار برہمی، آئندہ سماعت پر اس طرح کی کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی،عدا لتی ریمارکس
-
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ سروس جج کے طور پر جسٹس لکھنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج ، الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ کے باوجود اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کر رہے ہیں جو قانون کی ... مزید
-
وفاقی حکومت پر صوبوں کا اعتماد ختم ہو رہا ہے،خورشید شاہ، وزیر اعظم اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں،، اقتصادی راہداری کے تمام فنڈز مشرقی روٹ پر خرچ کئے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا ... مزید
-
سپریم کورٹ ، سمیرا ملک نظر ثانی کیس کی سماعت ، فرانزک لیب پنجاب کو سمیراملک کی1984اور 2002 کی تصاویر کافرانزک ٹیسٹ لینے کا حکم، 1984 اور 2002 کی تصاویر میں زمین آسمان کا فرق ہے،جسٹس گلزار
-
دبئی میں لڑکے سے جنسی زیادتی اور لاہور میں مقدمہ کی درخواست پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس بن گیا،ا لطاف حسین کیخلاف ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی آیف آئی آر کے اندراج کے بعدبیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے زیادتیوں ... مزید
-
عسکری بٹن میں کیپٹن کے گھر پر واقعے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، پولیس ذرائع
-
معروف کامیڈین ماجد جہانگیر شدید علالت کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
-
سعودی عرب میں مقید انسانی حقوق کے کارکن کی اہلیہ گرفتار،ثمر بداوی کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر کے اکاوٴنٹ پر اپنے خاوند کی رہائی کے لیے مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل ... مزید
-
کرپشن کیس،اسپین کی شہزادی عدالت کے سا منے پیش ، شہزادی کرسٹینا اور ان کے خاوند کرپشن اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں
-
داعش اسلام کی نمائند ہ تنظیم نہیں ،مساجد کی توڑ پھوڑ سے امریکہ کا امیج خراب ہوگا، صدراوبامہ،داعش والے جنونی ہیں ،ان کو تلاش کرکے تباہ کرنا ہو گا ،القاعدہ ا مریکی عوام کیلئے براہ راست خطرہ ہیں، کسی ... مزید
-
ایران نے خلیج فارس سے امریکی بحریہ کی 2کشتیاں قبضے میں لے لیں ،10اہلکار گرفتا ر،پینٹاگون نے 2 امریکی کشتیاں قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ،اہلکار تر بیتی مشن پر تھے،کشتیاں خراب ہونے پر ایران کی سمندری ... مزید
-
برازیل میں جیل توڑ کر 46 قیدی فرار ، 7قید دوبا رہ گرفتا ر
-
موبائل کو چور یا ڈاکو سے محفوظ رکھنے کے لیے لاجواب ’کور‘ متعارف کر وادیاگیا
-
جرمن چانسلر انجیلا ا مرکل کتے سے خوفزدہ،روسی صدر پیوٹن نے معافی مانگ لی
-
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے اپنی سرحدی حدود میں پرواز کرنیوالے ڈرون پر انتبائی فائرنگ
-
کردوں اورعربوں کومسلح کرکے داعش کے مقابلے میں مضبوط بنائیں گے،امریکی وزیردفاع
-
مسعود اظہر کو حفاظتی تحلیل میں لے لیا گیا ، مولانا مسعود اظہر ،انکے بھائی اور ساتھیوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا،پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پوچھ گچھ شروع
-
پٹھا ن کوٹ حملے میں اہم پیشرفت، کالعدم تنظیم کے متعدد ملزمان گرفتار،دفاترسیل،پٹھان کوٹ ایئربیس جائے وقوعہ کے دورے کیلئے خصوصی ٹیم بھارت بھجوائی، حملے کی مزید تحقیقات کیلئے بھارتی حکام سے مشاورت ... مزید
-
کوئٹہ ، سٹیلائٹ ٹاؤن میں حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کے قریب سیکورٹی اہلکاروں پر خودکش حملہ، 14 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ، 25 زخمی، دھماکے سے متعدد دکانوں نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے2 گاڑیوں1 رکشے ... مزید
-
15 جنوری کو ہونے والے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات ہوگی یا نہیں فیصلہ(آج )بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی پیرس سے واپسی پر ہوگا، بھارت ... مزید
-
افغانستان: جلال آباد میں پاکستانی وبھارتی قونصل خانوں پر خود کش حملہ،6افراد ہلاک،مرنے والوں میں چار افغان اہلکار بھی شامل ،تین بچوں سمیت متعدد افراد زخمی،حملے میں پاکستانی عملہ محفوظ رہا ،عمارت ... مزید
-
افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغان سفیر،افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے ، جلد از جلد نتائج چاہتے ہیں ،2 یا3 سال انتظار نہیں کر سکتے ،افغا ن حکومت عدم مداخلت کی ... مزید
-
انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ناقابل عمل قرار دیدیا،بہت سی آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہو گیا،دو سے پانچ ہفتے میں ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحاتی مسودہ تیار کر لے گی، اسحاق ڈار کی ... مزید
-
آئی ایم ایف کا ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور نجکاری پروگرام کی سست رفتار پر اظہار تشویش،دنیا میں ایمنسٹی سکیمیں ٹیکس بڑھانے میں زیادہ تر معاون ثابت نہیں ہوسکیں، ہیرالڈ فنگر،پی آئی اے کی نجکاری تاخیر کا ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے میڈیا پر پابندی عائد کردی،سیکرٹری فوکل پرسن مقرر،میڈیا نمائندوں پر دفتر داخلے پر بھی پابندی،عمارت داخلے پر تادیبی کارروائی کی جائیگی،سرکلر جاری کر دیا گیا،ہر ماہ تما م ای سی پی ... مزید
-
سادہ کاغذ پر ادائیگیاں،وزارت پانی و بجلی میں 25 ارب کا سکینڈل ،سیکرٹری پانی و بجلی نے سادہ کاغذ پر وزارت خزانہ کو اربوں کی ادائیگی کا گرین سگنل دیا تھا ‘ آڈٹ رپورٹ
-
دہشت گردی نسل در نسل چلے گی،شیخ رشید ‘ داعش پاکستان میں بڑی کارروائی کرے گی، ان کا ٹارگٹ لاہور یا اسلام آباد ہوسکتا ہے،میڈیا سے گفتگو
-
چیئرمین نادرا کی ایڈوائز سے سرد جنگ، عثمان مبین نے وزیر داخلہ کو استعفیٰ پیش کر دیا، ماتحت افسران کی جانب سے احکامات نہ ماننے سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے،عثمان مبین نے وزیر داخلہ کو ملاقات میں تحفظات ... مزید
-
ایران ، سعودی عرب تنازعہ میں امن وامان تبا ہ کرنیوالی مذہبی جماعتوں کیخلاف مقدمات درج کرکے انسداد دہشتگردی عدالتوں میں بھیجے جائیں،حکومت سندھ کی ہدایت
-
زیادتی کی شکار طالبہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند کرا دیا، اجتماعی زیادتی نہیں کی گئی،ملزم عدنان ثنا اللہ نے سالگرہ کا تحفہ دینے کے بہانے بلایا اور زیادتی کی،لڑکی کا بیان
-
انٹراپارٹی الیکشن نہ جیت سکاتوبھی تحریک انصاف میں ہی رہوں گا،پارٹی نہیں چھوڑوں گا،چوہدری سرور ،تحریک انصاف ہی واحدجماعت ہے جوملک میں تبدیلی لاسکتی ہے ، پارٹی کاگراف نیچے نہیں آیاہرجگہ موجودہے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.