محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، کیوی کوچ ،عامر ایک بہت اچھے باوٴلر ہیں، سزا پوری کرنے کے بعد وہ کرکٹ میں واپسی کے مستحق ہیں، انٹرویو

بدھ 13 جنوری 2016 09:11

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء)نیوزی کرکٹ ٹیم کے باوٴلنگ کوچ ڈمٹری میسکرینس نے پیر کے روز ٹیم میں واپسی کررہے فاسٹ باوٴلر محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی توجہ عامر کی گیند بازی پر ہے، ماضی پر نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ عامر ایک بہت اچھے باوٴلر ہیں اور ہمارے لیے وہ بس ایک اور ایسے کھلاڑی ہیں جن کا ہمیں سامنا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عامر اپنی سزا پوری کرچکے ہیں اور کرکٹ میں واپسی کے مستحق ہیں۔نیوزی لینڈ کے کوچ کے مطابق پاکستان کے پاس بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں کی تعداد زیادہ ہے جس کا مقابلہ مضبوط حکمت عملی سے کرنا ہوگا اور یہ ایک نئے قسم کا چیلنج ہوگا۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں جبکہ ون ڈے میں ان دونوں باوٴلرز کے علاوہ محمد عرفان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔میسکرینس کے مطابق پاکستانی گیند باز تیز رفتار سے باوٴلنگ کرتے ہیں جو ہمارے بلے بازوں کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :