راہداری پر تحفظات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے دو متفقہ قراردادیں منظور کرلیں،خیبرپختونخوا حکومت راہداری کے مسئلے پر پہلے سے زیادہ سخت موقف اختیار کرے گی ،پرویز خٹک ، وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کے لئے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا جارہا، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اظہار خیال
بدھ 13 جنوری 2016 09:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اعلان کیاہے کہ خیبرپختونخوا حکومت پاک چین اقتصادی راہداری کے مسئلے پر پہلے سے زیادہ سخت موقف اختیار کرے گی کیونکہ راہداری پر تحفظات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے دو متفقہ قراردادیں منظور کی ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے جبکہ آل پارٹیز کانفرنسوں میں بھی وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی بھی اطمینان بخش جواب نہیں دیا جارہا وزیراعلیٰ نے کہاکہ راہداری منصوبے پر خیبرپختونخوا کے تحفظات اور تشویش بڑھتی جارہی ہے کیونکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت آئے روز نئے منصوبے سامنے آرہے ہیں جو مشرقی روٹ پر شروع کئے جارہے ہیں اور ان منصوبوں کے تحت پنجاب سے گزرنے والے مشرقی روٹ کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک نئی دُنیا اور متعدد نئے شہر آباد کرنے کے علاوہ صنعتی شہروں کے قیام کی خفیہ معلومات بھی سامنے آئی ہیں وہ منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے جو پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں منعقد ہوا اجلاس میں سینٹ و قومی اسمبلی کے علاوہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی اراکین نے شرکت کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اجلاس کے شرکاء کو پاک چین اقتصادی راہداری ، بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات، لوڈ شیڈنگ، خیبرپختونخوا کے اضافی پانی، چشمہ رائٹ بینک کینال سمیت وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کو ان تمام معاملات سے متعلق حقوق کی فراہمی میں نہ صرف ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے بلکہ ان کے بارے میں حقائق کو بھی خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہی ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ مغربی روٹ پر صرف ایک سٹرک تعمیر کرنے کا کوئی مقصد نہیں ہو گا بلکہ اقتصادی راہداری وہ شاہراہ تصور کی جائے گی جہاں اکنامک زون اور ان کے لئے بجلی کے منصوبے قائم کئے جائیں گے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریلویز اور گیس کی سہولیات موجود ہوں گی اُنہوں نے کہاکہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی وعدہ خلافی اور بدنیتی اس حقیقت سے صاف ظاہر ہے کہ خیبرپختونخوا سے گزرنے والے مغربی روٹ پر بجلی کے منصوبوں سمیت ان میں سے کسی منصوبے کے آثار موجود نہیں اور نہ ہی مغربی روٹ کے نام پر کوئی سڑک شروع کی گئی ہے جبکہ پنجاب سے گزرنے والے مشرقی روٹ پر بجلی سمیت تمام منصوبوں کے مقامات کا تعین کرکے بعض پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ مشرقی راہداری کے ساتھ پورے شہر آباد کئے جارہے ہیں جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سوشل سسٹم قائم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت 300 سٹوڈنٹس کو چینی زبان سیکھنے اور مہارت حاصل کرنے کیلئے چین بھیج رہی ہے اور یہ تمام کام وفاقی حکومت کے غیر معمولی اور غیر متوازن تعاون سے ممکن ہو رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخو ا کی بجلی اور پانی کا حق بھی وفاقی حکومت چور ی کررہی ہے جبکہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبرپختونخوا کے 120 ارب روپے وفاقی حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر چشمہ رائٹ بینک کینال کا منصوبہ مکمل کرکے خیبرپختونخوا کو اس کے حصے کا پورا پانی دیا جائے تو اس سے پونے تین لاکھ ایکٹر بنجر اراضی زیر کاشت لا کر خوراک کی کمی پوری کی جاسکتی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کو بجلی کی یومیہ مجموعی پیداوار میں 13.5 فیصد کے آئینی حق کی فراہمی سے صوبے میں لوڈ شیڈنگ آدھی ہو سکتی ہے پرویز خٹک نے کہاکہ وہ دو سال سے وفاقی حکومت سے صوبے کی اضافی گیس سے بجلی پیدا کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں لیکن پھربھی کوئی شنوائی نہیں اُنہوں نے کہاکہ صوبے میں اس وقت معاشی ترقی کیلئے حالات سازگار ہیں اور لوگ سرمایہ کاری پر راغب ہو رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے روڑے اٹکائے جارہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پنجاب لے جائے جارہے ہیں اور خیبرپختونخوا کی حق تلفی پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ یہ صوبے کے عوام کے حق کا معاملہ ہے جس کیلئے ہمیں لڑنا ہو گا وزیراعلیٰ نے پارلیمانی اجلاس کو خیبرپختونخوا حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی سے بھی آگاہ کیا اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل حل کریں کیونکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران ان گنت قانون سازی، خدماتی شعبوں میں اصلاحات اور گورننس کی درستگی کیلئے کامیاب اقدامات کئے ہیں تاکہ عوام کیلئے آسانیاں پید اہوں اور اب ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ضروری نہیں کہ الیکشن کے موقع پر ہی عوام سے رابطہ کیا جائے بلکہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنا اور کرپشن و بدعنوانیوں کا راستہ روکنا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے�
(جاری ہے)
�
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 13 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، کیوی کوچ ،عامر ایک بہت اچھے باوٴلر ہیں، سزا پوری کرنے کے بعد وہ کرکٹ میں واپسی کے مستحق ہیں، انٹرویو
-
پی سی بی کا ماسٹرز کرکٹ کرکٹ لیگ کیلئے 10 کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے انکار ، این او سی جاری نہ کرنا ہمارا معاشی قتل ہے کھلاڑی پی سی بی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے
-
وزیراعظم نوازشریف کا وفاقی وزیر مذہبی امور کے بیٹے کی لندن نادرا دفتر میں تعیناتی کا نوٹس ،فی الفور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،نوازشریف کی ہدایت ،وفاقی وزیر داخلہ نے بھی نادرا حکام سے ... مزید
-
راہداری پر تحفظات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے دو متفقہ قراردادیں منظور کرلیں،خیبرپختونخوا حکومت راہداری کے مسئلے پر پہلے سے زیادہ سخت موقف اختیار کرے گی ،پرویز خٹک ، وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا ... مزید
-
گزشتہ 6 ماہ میں تارکین وطن کی بھیجی گئی رقوم میں 6 فیصد اضافہ ، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستانیوں نے 9 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ وطن بھیجے،اسٹیٹ بینک
-
خیبر ایجنسی: چھ سال بعد سپاہ قبائل کی گھروں کو واپسی ، ہر خاندان کو واپس جانے کے لیے دس ہزار روپے اور اس کے علاوہ فی خاندان 25 ہزار روپے نقد بھی دیے جائیں ،فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
-
اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترحصوں میں بارش،موسم خوشگوار،دیامر اور چترال میں وقفے وقفے سے برفباری جاری،بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان
-
فیصل آباد،انوکھی شادی،دلہا اور دلہن کی 5بچوں کے ساتھ دوبارہ بارات،رخصتی اورولیمہ
-
17اگست 2017کے بعد نواز شریف اور زرداری حکومتوں کا خاتمہ ہوجائیگا،پیر علی گوہر شاہ راشدی ،عمران خان اشاروں پر چلتے رہیں گے مگر اسکا مستقبل تاریک ہے، جنرل راحیل دس سال تک آرمی چیف رہیں گے، میرا مورو ثی ... مزید
-
کراچی ،عالمی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا
-
ہیوسٹن :75منزلہ عمارت کے باہر پھنسے 2محنت کشوں کو بچالیا گیا
-
آسٹریلیا :گرمی میں کمی، ہوائیں چلنا بند ،جھاڑیوں میں لگی آگ بجھنے لگی
-
ایران پر پابندیوں کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے: یورپی یونین، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ تہران پر یورپی یونین کی پابندیاں کب ختم ہوں گی تاہم توقع ہے کہ جلد ہی یورپی یونین اس حوالے سے اہم اقدامات ... مزید
-
”تہران کی غیر قانونی مداخلت جاری“،یمن میں سابق ایرانی پولیس چیف حوثیوں کے امور کے انچارج مقرر
-
بابائے قوم کے مجسمہ کی بغیر اجازت تنصیب ،چینی حکومت کا لاکھوں ڈالر مالیت سے تیار ماوٴزے تنگ کا سنہری مجسمہ مسمارکرنے کا فیصلہ
-
طبی امداد کیلئے 400 سے زائد افراد کی فوری انخلاء کو یقینی بنایا جائے ،نیوزی لینڈ
-
صومالیہ فٹبال فیڈریشن نے شدت پسند تنظیم الشباب کو قومی پریمیر لیگ میں شرکت کی دعوت دیدی
-
شام ، عراق اورافغانستان میں خانہ جنگی : پیرس پناہ گزینوں سے بھرگیا، پیرس میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی ، آبادی 20لاکھ34ہزار نفوس کے لگ بھگ ہو گئی، روزگار کے مواقع اور رہائشیں کم پڑ گئیں ،سینکڑوں افراد ... مزید
-
ایرانی فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ،2پائلٹ ہلاک
-
سعودی قیادت میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان نے باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ،سعودی عرب نے زمینی فوج مانگی ہے نہ ہم بھجوائیں گے، اقوام متحدہ کے سوا کسی بھی اتحاد کو زمینی فوج بھجوانا ... مزید
-
ترکی کے سیاحتی مقام سلطان احمد سکوائر پر خود کش دھماکہ ،15افراد ہلاک ،15 زخمی ،امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئیں جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا، حکام نے خود کش ہونے کی تصدیق نہیں کی ... مزید
-
شریفوں اور زرداریوں کی حکومت کے مابین جاری میوزیکل چیئر کے باعث عوام ایک اور ”گمشدہ دہائی“ کی جانب بڑھ رہے ہیں ،عمران خان، نوجوان نسل ملکی معاشی ڈھانچے میں باعزت روزگار حاصل کرنے میں ناکام رہے ... مزید
-
آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا، گیس قیمتیں بڑھانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
فحاشی و عریانی کیس: پیمرا اور پی ٹی اے سے تجاویز طلب، 49 ہزار سے زائد فحاشی و عریانی کی ویب سائٹس بند ، 10 ہزار سے زائد توہین رسالت کا مواد ختم ، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض 3365 صفحات ، 10 ہزار سے زائد پراکسی ... مزید
-
پاک بھا رت قومی سلامتی مشیروں کی’خفیہ ملاقات‘کا امکان، دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر، خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات سے قبل کسی تیسرے ملک میں ایک ’خفیہ ملاقات‘ کرسکتے ہیں۔بھا رتی میڈیا
-
وزیرخزانہ اسحاق ڈا ر سے امریکی وفد کی ملاقات، پاک امریکہ ورکنگ گروپ کااجلاس جلدبلانے اوراقتصادی شعبے میں تعاون پراتفاق
-
امر یکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت روک دی، اوباما انتظامیہ کا اظہا ر نا را ضگی، پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے لیے کو ششیں تیز کر دیں ، کانگریس طیاروں کی فروخت میں رکا وٹیں کھڑی ... مزید
-
پاکستان اور ایران کا گوادر اور چابہار کو ملانے کیلئے ریل کی پٹڑی بچھانے کا فیصلہ ،ایران مکران ڈویژن کو فراہم کی جانے والی 7 میگاواٹ بجلی میں مزید 30 میگاواٹ کا اضافہ کرے گااور نیشنل گرڈ میں شامل ہونیوالی ... مزید
-
نیب ایل این جی ڈیل کی تحقیقات نہیں کر رہا، وزیر پٹرولیم،ایل این جی کی درآمد میں خدشات بھی زیادہ ہیں جن کا سامنا کرنے کے لئے ایل این جی پر مناسب ریٹرن کا ملنا ضروری ہے، ایل این جی کی درآمد ہی توانائی ... مزید
-
لیفٹیننٹ جنرل شاہد مرزا بیگ پنجاب رحمنٹ کے کرنل کمانڈر مقرر
-
منور تالپور ہو یا ڈاکٹر عاصم قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم ،کرپشن میں ملوث چاہئے، سندھ کی کوئی بھی بااثر شخصیت ہو اس کیخلاف ایکشن لینگے ،ڈاکٹر عاصم کیس میں بہت سے شواہد ... مزید
-
اسلام آباد، ویزہ ختم ہونے کے باوجود ملائیشین شہری کوایئرپورٹ پہنچانے والی امارات ایئرلائن انتظامیہ کوپانچ لاکھ روپے جرمانہ ،مسافر کو دوسری پروازکے ذریعے واپس بھجوادیا گیا
-
چولستان کی سیکڑوں ایکڑ اراضی دبئی کے حکمران کو لیز پر دیدی گئی،لیز کی سالانہ قسط 30 روپے فی ایکڑ وصول کی جا رہی ہے ، ارا ضی شکار کی غرض سے 30 سال کے لئے لیز پردی گئی، رپو رٹ
-
سرکریک اور سیاچن کے مسئلے کے حل ہونے پر پا ک بھارت راضی ہوگئے تھے،پرویز مشرف ، معاہدے پر دستخط کیلئے منموہن سنگھ کے پاکستان آنے کے منتظر تھے،مودی اگر مخلص ہیں تو بات چیت کریں، لال مسجد آپریشن بالکل ... مزید
-
پیر امیڈیکل سٹا ف کی کمی :سعودی عرب کا پاکستانی نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.