ہیوسٹن :75منزلہ عمارت کے باہر پھنسے 2محنت کشوں کو بچالیا گیا

بدھ 13 جنوری 2016 09:45

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء)امریکی شہر ہیوسٹن میں 75 منزلہ عمارت کے باہر پھنسے صفائی کرنے والے 2 محنت کشوں کو بچالیا گیا۔ہیوسٹن فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابقچیس ٹاور کی 71 ویں منزل پر کھڑکیوں کی صفائی کے دوران مشین کے تار ٹوٹ جانے سے 2 محنت کش تقریبا ایک گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ اور انھیں بحفاظت بچالیا گیا ۔