اسلام آباد، ویزہ ختم ہونے کے باوجود ملائیشین شہری کوایئرپورٹ پہنچانے والی امارات ایئرلائن انتظامیہ کوپانچ لاکھ روپے جرمانہ ،مسافر کو دوسری پروازکے ذریعے واپس بھجوادیا گیا

بدھ 13 جنوری 2016 10:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء )وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے پاکستانی ویزہ ختم ہونے کے باوجودملائیشین شہری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچانے والے امارات ایئرلائن کی انتظامیہ کوپاکستانی امیگریشن قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے مسافر کو دوسری پروازکے ذریعے واپس بھجوادیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) امیگریشن نے پاکستانی ویزہ ختم ہونے کے باوجودملائیشین شہری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچانے والے امارات ایئرلائن کی انتظامیہ کوپاکستانی امیگریشن قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے مسافر کو دوسری پروازکے ذریعے واپس بھجوادیا۔

معلوم ہواہے کہ گزشتہ روزملائیشین شہری محمدریضال بن ارشد پاسپورٹ نمبرA26512286امارات ایئرلائن کی فلائٹ نمبرEK612کے ذریعے صبح دس بج کر پچاس منٹ پر بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچاجس کاویزہ چیک کیاگیاتوویزہ کی مدت ختم ہوچکی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر اسے دوسری پرواز کے ذریعے بارہ بج کر بیس منٹ پر واپس بھجوادیاگیا۔تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے حال ہی میں جاری نئے آڈر کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے امارات ایئرلائن کی انتظامیہ کو پاکستانی امیگریشن قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فوری طورپر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :