چارسدہ، شبقدر کے 25 متنازعہ دیہات کے لوگوں کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ،شناخت دینے کا مطالبہ

منگل 12 جنوری 2016 09:20

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء)چارسدہ تحصیل شبقدر کے 25متنازعہ دیہات کے لوگوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چارسدہ کے تحصیل شبقدر کے25متنازعہ دیہاتیوں کے لوگوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے،حکومت کی طرف سے جب تک مذکورہ25 متنازعہ دیہاتیوں کو شناخت نہیں دی جائے گی اس وقت تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے بائیکاٹ جاری رہے گا ۔واضح رہے شبقدر کے25متنازعہ دیہات نہ ضلع چارسدہ اور نہ مہمند ایجنسی میں رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔اسی وجہ سے یہ علاقے صحت،تعلیم،جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :