کوئٹہ،مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی گروپ میں وزارت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

منگل 12 جنوری 2016 09:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی گروپ میں وزارت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے شیخ جعفرخان مندوخیل کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دوارکان اسمبلی حاجی میرسخی امان اللہ نوتیزئی اور میرعبدالکریم نوشیروانی نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کا موقف ہے کہ اگر پاکستان شیخ جعفرخان مندوخیل وزارت کا حلف لیں گے تو پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی کیونکہ انہوں نے اس فیصلے کے حوالے سے پارلیمانی گروپ کو اعتماد میں نہیں لیا انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی کابینہ میں شامل ہونے سے قبل بھی انہوں نے کچھ وعدے کئے تھے جو وفا نہیں ہوئے جس کے بعد دونوں ارکان یہ فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی گروپ میں اختلافات کے خاتمے کیلئے میرعبدالقدوس بزنجو ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں اس حوالے سے دونوں جانب سے ان پر دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے میرعبدالقدوس بزنجو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔