تکلیف دینے والوں کو بھی درد کا مزد چکھنا ہوگا،بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر،جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا وہ بھی بہت جلد اس تکلیف کو محسوس کریں گے اس دفعہ وقت اور جگہ کاتعین ہم کریں گے، بیان

منگل 12 جنوری 2016 09:36

نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء)بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا ،وہ بھی اس کی تکلیف محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ دشمن کو حملے کی تکلیف کااحساس ہونے تک،ہمارے ملک کو تکلیف کا احساس رہے گا۔جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا ہے وہ بھی بہت جلد اس تکلیف کو محسوس کریں گے اس دفعہ وقت اور جگہ کاتعین ہم کریں گے۔واضح رہے2 جنوری کو بھارتی ریاست پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پر 6 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ،جس میں7 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :