ایران سعودی کشیدگی ختم کرانے کے لئے تیار ہیں ،ترک وزیر خارجہ ،دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات سے علاقائی مسائل بڑھیں گے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 12 جنوری 2016 09:36

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء) ترکی کے وزیر خاجہ میولٹ کیواسوگلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں کشیدگی سے علاقائی مسائل میں مزید اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے لئے ترک حکومت مدد کو تیار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں بیشتر اسلامک ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں ایسے میں دنیا کے دو بڑے اسلامک ممالک میں کشیدہ حالات نہ تو خطے کے لئے بہتر ہوں گے اور نہ ہی ملت اسلامیہ کے لئے ۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک حکومت دونوں ممالک میں کشیدگی کے مخالف ہے اور کشیدہ صورت حال کو ختم کرانے میں اپنی تمام مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔