سعودی عرب ، 10 روز میں 49 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

منگل 12 جنوری 2016 09:35

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء)سعودی عرب میں حکام نے ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دس روز میں چھاپہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کے الزام میں انچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ افراد نے کسی قسم کے مزاحمت کے بغیر خود کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ان میں چھتیس سعودی ،چھے شامی ،چار یمنی ،ایک سوڈانی اور ایک فلپائنی شامل ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ سات سال کے دوران دہشت گردی کے الزامات کے تحت 4777 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔