کرپشن معاشرے کا المیہ، اس کے خلاف جنگ میں کوئی مقدس گائے نہیں،بلاول بھٹو ، کرپشن پر کسی کو گرفت میں لانے پر یکساں معیار ہونا چاہئے، آئین اور قانون سب کیلئے برابر ،سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر عالمی قانونی ماہرین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے،پیپلز پارٹی عدلیہ کی آزادی آئین اور جمہوریت کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب
منگل 12 جنوری 2016 09:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرپشن معاشرے کا المیہ ہے اور اس کے خلاف جنگ میں کوئی مقدس گائے نہیں اور کرپشن پر کسی کو گرفت میں لانے پر یکساں معیار ہونا چاہئے۔ آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر عالمی قانونی ماہرین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وہ سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کراچی شہداء ہال میں بار کے وکلاء سے خطاب کر رہے تھے۔ انہیں اس دورے کی دعوت لاہور ہائیکورٹ بار نے دی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور اس کے تسلسل کیلئے عدلیہ بار میڈیا سمیت تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
یہاں سیاستدانوں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے غلطیاں سرزد ہوئیں بدقسمتی سے ملک کے اندر جمہوریت کی جڑیں کمزور کی جاتی رہیں سیاستدانوں کو جلاوطن کیا گیا سیاسی کارکنوں پر تشدد کر کے انہیں مارا گیا اور مجھے فخر ہے کہ جمہوریت کی بحالی میں پی پی پی کے کارکنوں اور وکلاء نے تشدد برداشت کیا۔
اس ملک کے اندر عدالتی قتل کئے گئے اور غلط فیصلے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اور لاہور کے وزیراعظم کے حوالے سے فیصلوں میں فرق کیوں ہے۔ پیپلز پارٹی عدلیہ کی آزادی آئین اور جمہوریت کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے تسلسل سے ہی آئین اور قانون کی حکمرانی ممکن ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ججز تقرریوں کے عمل میں صدر اور وزیراعظم کا کردار محض ڈاکخانے کا ہے۔ ججز خود ہی بیٹھ کر عدلیہ میں ججز تقرریاں کریں یہ مناسب نہیں۔ پارلیمینٹ ایک سپریم ادارہ ہے جس کا کام آئین اور قانون سازی کرنا ہے لہذا ججز تقرریوں کے عمل میں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ آئین کو سب سمجھتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں تو کوئی خرابی پیدا نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 239۔5 کے تحت کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں دخل اندازی نہیں کر سکتا جبکہ 239۔6 کے تحت کسی ادارے کو اپنے کام سے نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2006ء میں نوازشریف اور بینظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت کا معاہدہ کیا اور اب میثاق جمہوریت پر عمل کیوں نہیں کیا جا رہا۔ چاروں صوبوں کو آئینی آزادی کیوں نہیں دی جا رہی۔ عدالتوں میں آئین و قانون کی حکمرانی بات کرنے والے اس پر کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام اور متوسط طبقہ کے لوگوں کی جماعت ہے اس لئے ہم جمہوری عمل میں عوامی شمولیت پر یقین رکھتے ہیں۔ بار ایسوسی ایشنز کو بھی عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور انہیں ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قانونی عمل سے عدالتی نظام کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کے مسئلے کو پارلیمینٹ میں لایا جائے۔تقریب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن ، سینیٹر جہا نگیر بدر،عا صمہ، جہا نگیر سردار لطیف کھوسہ نوید چودھری سہیل ملک کے علاوہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤ ں کی بھاری تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ لاہور ہائیکورٹ بار کی جمہوریت کی بحالی عدلیہ کی آزادی اور عوام کے بنیادی حقوق کیلئے ایک تاریخی کردار رہا ہے۔ بار نے جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے اور ہر سال بار کے الیکشن بروقت ہوتے ہیں اور اس تسلسل میں کبھی بھی خلل نہیں پڑا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری بیرسٹر احمد قیوم نے کہا کہ دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر بلاول بھٹو نے مضبوط اور جاندار موقف اختیار کیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 12 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
سہ فریقی انڈر19سیریز:نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی،پاکستان انڈر19 نے9وکٹوں کے نقصان پر255رنزبنائے، کیوی جونیئرز نے 7وکٹیں گنواکرہدف حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے حسن خان اورسلمان فیاض پچاس، ... مزید
-
افغانستان نے آئی سی سی کی ”ٹاپ ٹین“ ٹیموں میں جگہ بنا کر کرکٹ پنڈتوں کو حیران کردیا، آئی سی سی فہرست میں افغان بیٹسمین اور بولر نے بھی 8 ویں پوزیشن لے لی
-
شہباز شریف کا اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان،سکول جانے والے ہر بچے کو سوفیصد تعلیمی اخراجات کے ساتھ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے ،بچوں کے سکول داخلے ... مزید
-
لاہور، اربوں کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملز مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
-
کوئٹہ،مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی گروپ میں وزارت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
-
چارسدہ، شبقدر کے 25 متنازعہ دیہات کے لوگوں کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ،شناخت دینے کا مطالبہ
-
گزشتہ سال پی آئی اے کا خسارہ 669 ملین روپے، 174,612 بلین قرضہ حاصل کیا گیا،خصوصی کمیٹی پی آئی اے میں انکشاف، کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے حکام کی بریفنگ،اراکین سے سوالات کی بوچھاڑ کردی ،چیئرمین کمیٹی زاہد ... مزید
-
میرہزار خان بجارانی کے بعد کو ن کون وزارتیں چھوڑ رہے ہیں یا کونسے ارکان الگ فارڈر بلاک بنارہے ہیں ،حکومت سندھ پریشان
-
سینٹ نے نیکٹا کو دو ار ب اضافی رقم دینے کی قرارداد اکثریت رائے سے منظور ،قرارد اد سینیٹر اعظم خان سواتی نے پیش کی،حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سنجیدہ ، جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ پر کام شروع ... مزید
-
مجتبیٰ شجاع الرحمن کا گھر بچانے کے لیے میٹرو ٹرین ڈیزائن میں دو مرتبہ ترمیم کی گئی
-
سعودی سفارتخانے پر حملہ پاسداران انقلاب کا منصوبہ تھا،ایرانی ذرائع ابلاغ،یہ حملہ بلوائیوں کے ذریعے کرایا جس کی منصوبہ بندی شہید محلاتی العسکری کالونی میں تیار کی گئی
-
بغداد،ہوٹل میں فائرنگ سے25افراد جاں بحق،متعدد زخمی
-
سعودی عرب ، 10 روز میں 49 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
-
ایران سعودی کشیدگی ختم کرانے کے لئے تیار ہیں ،ترک وزیر خارجہ ،دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات سے علاقائی مسائل بڑھیں گے ، میڈیا سے گفتگو
-
تکلیف دینے والوں کو بھی درد کا مزد چکھنا ہوگا،بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر،جنہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا وہ بھی بہت جلد اس تکلیف کو محسوس کریں گے اس دفعہ وقت اور جگہ کاتعین ہم کریں گے، بیان
-
بھارت 2012میں فوج کی جانب سے مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کا انکشاف ، نئی بحث چھڑ گئی ، وی کے سنگھ نے اپنے جنم دن 6 جنوری کی مناسبت سے فوجیوں کو حصار اور آگرہ سے نئی دہلی کی طرف روانہ کیا تھا ، سابق وزیر ... مزید
-
عراق میں داعش کے خلاف ڈنمارک بھی اپنے فوجی بھیجے گا
-
اسپین ،صوبہ کاتالونیا کے نئے صدر نے ذمہ داری سنبھال لی
-
پاکستان،امریکہ،چین،افغانستان کا اجلاس،افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات جلدشروع کرانے پر اتفاق،افغانستان میں مفاہمتی عمل آگے بڑھانے،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب بنانے کیلئے ... مزید
-
بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،وزیرخارجہ اور داخلہ کی ملاقات ،ایس پی گورداس پور کوکلین چٹ نہ دینے کافیصلہ،بھارت اب پٹھان کوٹ حملے کے الزامات پاکستان پر لگانے کی بجائے اندرونی ... مزید
-
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے ،تمام صوبے یکساں فوائد حاصل کریں گے ،ہائیڈل توانائی کا شعبہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل، حکومت ملک سے توانائی بحران ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے ، داسو ... مزید
-
رچرڈ اولسن کی ضرب عضب کی کامیابی اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے اقدامات کی تعریف ، امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان سے متعلق معاملات سمیت خطے میں سکیورٹی صورتحال پر بات چیت
-
کرپشن معاشرے کا المیہ، اس کے خلاف جنگ میں کوئی مقدس گائے نہیں،بلاول بھٹو ، کرپشن پر کسی کو گرفت میں لانے پر یکساں معیار ہونا چاہئے، آئین اور قانون سب کیلئے برابر ،سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر عالمی ... مزید
-
ڈی ایچ اے فراڈ کیس، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تحقیقات کیلئے گرین سگنل، چھ ماہ قبل سامنے آنیوالے 62 ارب کے ڈی ایچ اے فراڈ کیس کے سلسلے میں کارروائی شروع کردی ،نیب ذرائع
-
کراچی آپریشن جاری رہے گا،ڈی جی رینجرز سندھ ، اس کی راہ میں کوئی ایسی رکاوٹیں نہیں ہیں جنہیں سندھ اور وفاقی حکومت حل نہ کرسکے ، میں رینجرز کا کردارمختصر ہے،کھینچا تانی کے باوجود افواج پاکستان کی قیادت ... مزید
-
الیکشن کمیشن جمہوریت کا نگہبان ، سردار رضا ادارے کی ساکھ کو تباہ ہونے سے بچائیں ،عمران خان، شہریوں کو معلومات کے حصول کا حق دیا جائے،چیئرمین تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
-
سعودی عرب ایران معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے ،اعتزاز احسن ، قانون اور آئین کی پاسداری تب ہی ہوسکتی ہے جب کوئی مقدس گائے نہ ہو اور قانون کا یکساں اطلاق ہو،میڈیا سے گفتگو
-
خیبر پختونخوا حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کو نظر انداز کرنے پر چینی سفارتخانے کو تحفظات سے آگاہ کردیا
-
کراچی،چار سال بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام عمل میں آگیا ،2012 میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک مارکیٹوں کو ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تجویز زیر بحث آئی تھی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ... مزید
-
الیکشن 2013میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرپی ٹی آئی موقف کی آڈٹ حکام نے تصدیق کر دی ،کل ووٹرز کی تعداد 16کروڑ99لاکھ 9سو 53تھی جبکہ الیکشن کمیشن نے 18کروڑ 17لاکھ 43ہزار بیلٹ پیپرز پرنٹ کروائے،کروڑوں روپے ... مزید
-
پا کستان اور تاجکستان کے درمیان بجلی خریدنے کے کاسامنصوبے کی فزیبیلیٹی رپورٹ مکمل ، مئی تک کام شروع ہوگا
-
جرمنی ، نامعلوم حملہ آوروں نے دو مختلف واقعات میں 6پاکستانیوں ایک شامی تارک وطن کو زخمی کردیا ،’کچھ گروہوں کی جانب سے اشتعال پیدا ‘کرنے کی خبریں ملیں ، جس کے بعد ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں مزید نفری ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.