ٹی ٹونٹی میں زیادہ رنز، افغانستان کے محمد شہزاد نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 11 جنوری 2016 08:51

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء)زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد افغانستان کے محمد شہزاد زیادہ رنز بنانے والوں میں بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں برینڈن میک کلم2140رنز بنا کر پہلے نمبر ہیں۔جبکہ افغانستان کے محمد شہزاد 1111رنز بنا کر 19ویں نمبر پر ہے جبکہ ہمیلٹن مساکٹزا 1098رنز بنا کر 20ویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی کے معروف بلے باز ویرات کوہلی 1016رنز بنا کر 21ویں نمبر پر ہیں۔