مظفر گڑھ، دریائے چناب میں کٹاؤ پڑنے کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں،سے 16 سے زائد دیہات شدید متاثر

پیر 11 جنوری 2016 09:05

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء) مظفر گڑھ دریائے چناب میں کٹاؤ پڑنے سے 16 سے زائد دیہات شدید متاثر ہو گئے ۔ کٹاؤ کے باعث کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دریائے چناب میں کٹاؤ سے مظفر گڑھ کے نواحی علاقے موضع جڑھ ، ٹھٹھہ ، بیٹ بکری والا ، چک فرازی ، رنگ پور سمیت 16 دیہاتوں میں شدید تباہی مچا دی دریائے چناب میں کٹاؤ کے باعث دیہات سے کئی بستیاں صفحہ ہسٹی سے مٹ گئیں ہیں دریائی پانی کی وجہ سے دیہاتوں کی سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی ، فصلیں ، آم کے باغات سمیت متعدد بستیاں دریا میں بہہ گئیں ۔ متاثرہ علاقوں کے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہو گئے اور حکومت پنجاب سے فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔