نایاب پرندوں کے شکار کی محدود اجازت،محفوظ کیا گیا فیصلہ رواں ہفتے جاری کئے جانے کا امکان

پیر 11 جنوری 2016 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء) سائبریا سے پاکستان آنے والے نایاب مسافر پرندے کے شکار کی محدود حد تک اجازت بارے صوبوں اور وفاق سمیت دیگر کی نظرثانی کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ رواں ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے 8 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان اور وفاقی حکومت کے علاوہ بعض ارکان پارلیمنٹ نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کی تھی۔