ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کا کسی بھی وقت ڈراپ سین ہونے کا امکان،ماڈل نے رواں ہفتے وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی

پیر 11 جنوری 2016 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء) معروف ماڈل و ڈالر گرل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کا کسی بھی وقت ڈراپ سین ہونے کا امکان ہے۔ ایان علی نے رواں ہفتے وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ کسٹم حکام نے 22 سے 24 شخصیات کا پتہ چلا لیا ہے کہ جو مادل ایان علی کے ذریعے بھاری رقوم بیرون ملک منتقل کرتے رہے ہیں ان میں سیاستدان‘ بیورو کریٹس‘ تاجر اور دیگر افراد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی نے اگر وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش قبول کر لی تو پھر ان درج بالا افراد کے خلاف کارروائی کے لئے گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے گا اور ان کو گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ ایان علی کی رہائی کے لئے کسٹم حکام کیس واپس لے لیں گے۔

متعلقہ عنوان :