ایران نے پالیسی نہ بدلی تواس کیخلاف مزیداقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں،سعودی وزیر خارجہ،عرب ممالک ایران کیخلاف سعودی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،یواے ای وزیر خارجہ

پیر 11 جنوری 2016 09:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11جنوری۔2016ء)سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے کہاہے کہ ایران نے پالیسی نہ بدلی تواس کے خلاف مزیداقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے تجارتی اورسفارتی تعلقات ختم کرناپہلااقدام ہے ،ایران نے دہشتگردوں کی حمایت نہ چھوڑی توایران کواتحادی عرب ممالک کی جانب سے مزید اقدامات کاسامناہوگا۔

ایران کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پرتمام عرب ممالک اسکی بھرپورمخالفت کریں گے ،جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ عرب ممالک ایران کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے لئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،ایران کوخطے میں دہشتگردی ختم کرناہوگی ،سعودی عرب کوخودمختاری کے تحفظ کاحق حاصل ہے