شاہد آفریدی لاہور میں ایک صحافی سے بدتمیزی کے بعدایک اور تنازع میں پھنس گئے ، آپ کی خیر ہے آپ کراچی کے رپورٹر ہیں ،صلا ح الدین صلو کے اعزا ز میں دی گئی تقریب میں انور مقصود کو جواب

اتوار 10 جنوری 2016 09:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء) پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی لاہور میں ایک صحافی سے بدتمیزی کے بعدایک اور تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو کے اعزاز میں ایک تقریب کے دوران انور مقصود ان کے پاس کھڑے تھے انہوں نے مذاق میں کہا کہ میں بھی ایک صحافی ہوں مجھے آپ سے ذرا ہٹ کر کھڑا ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ آپ اس کی فکر نہ کریں آپ کراچی کے صحافی ہیں۔ اس طرح آفریدی نے ایک بار پھر خود کو نئے تنازع میں ملوث کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ان پر پہلے بھی اس بات کی تنقید ہوتی ہے کہ وہ لاہور کے صحافیوں کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں جبکہ کراچی کے صحافیوں کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ ہوتا ہے۔اس کا ثبوت انہوں نے کچھ دن پہلے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں نازیبا الفاظ استعمال کر کے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :