کسٹمزحکام کی کارروائی، بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے اسلام آباد کروڑوں کے موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 10 جنوری 2016 10:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)کسٹمزحکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے دبئی سے اسلام آباد کروڑوں روپے کے موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کی شب کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے انے والی پرواز سے سینکڑوں موبائل برآمد کرلئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے،یہ موبائل دبئی سے اسلام آباد سمگل کرکے لائے جارہے تھے

متعلقہ عنوان :