رنگ گورا کرنے والی گولیاں بنانے والی تھائی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا ، کمپنی نے اپنی گولیوں کے لیے ایک ایسا اشتہار تیار کیا جسے سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ قراردیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کا سامنا ، حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے سیول سیکرٹریٹ کو نہ صرف اپنا اشتہار واپس لینا پڑا بلکہ معافی بھی مانگنی پڑی

اتوار 10 جنوری 2016 10:23

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)رنگ گورا کرنے کی گولیاں تیار کرنے والی ایک تھائی کمپنی کو اپنا ایک متنازع اشتہار واپس لینا پڑا۔’سیئول سیکریٹ‘ رنگ گورا کرنے والے سپلیمنٹری تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی نے اپنی گولیوں کے لیے ایک ایسا اشتہار تیار کیا جسے سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ قراردیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ ’سیئول سیکریٹ‘ کو نہ صرف اپنا یہ اشتہار واپس لینا پڑا بلکہ اس نے معافی بھی مانگی ہے۔

اس اشتہار میں ایک معروف تھائی فنکارہ، گلو کارہ، DJ اور بالیٹ یا سنگت ناچ کی ٹیچراپنی پیشہ وارانہ کامیابیوں کا راز اپنا گورا رنگ بتاتی ہے۔ اس اشتہار کی ٹیگ لائن ہے،”وائٹ میکس یو وینر“۔ ”جس کا مطلب ہے ”گورا رنگ فتح کی ضمانت“۔اس اشتہار اور اس ٹیگ لائن سے تھائی لینڈ جیسے معاشرے میں، جہاں جلد کا رنگ بہت اہمیت کا حامل ہے، نسل پرستانہ رجحان کی مذمت کی ایک شدید لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :