شامی حکومت کی امن مذاکرات میں شرکت کا عندیہ دیدیا

اتوار 10 جنوری 2016 10:17

د مشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)خانہ جنگی کے شکار ملک شام نے25جنوری کو شروع ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈے مستورا سے ملاقات میں وضاحت طلب کی کہ مذاکراتی عمل میں اپوزیشن کی کونسی شخصیات شریک ہوں گی۔ المعلم نے اِس پر بھی زور دیا کہ اْن کی حکومت کو ضرورت ہے کہ وہ جان سکے کہ مذاکراتی عمل میں کون کون سے دہشت گرد گروپوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ شام کی حکومت نے کئی مسلح گروپوں کو دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔ اقوام متحدہ شام میں پانچ برس سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کی کوششوں میں ہے۔

متعلقہ عنوان :