سابق مصری صدر کو دی گئی سزا کی توثیق

اتوار 10 جنوری 2016 10:17

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور اْن کے بیٹوں کو کرپشن الزام کے تحت دی گئی تین برس کی قید سزا کی توثیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اِس کرپشن مقدمے میں حسنی مبارک اور اْن کے دو بیٹے بھی شامل تھے۔ یہ تینوں مقدمے کی کارروائی کے دوران ہی دی گئی سزا کی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ عدالت نے ان پر عائد سولہ ملین ڈالر کے جرمانے کی بھی توثیق کی ہے۔ حسنی مبارک کو سن 2011 کی عوامی تحریک میں ہونے والی ہلاکتوں کے مقدمے کا ابھی سامنا ہے۔