شام میں جہادیوں کی جیل پر روسی فضائی حملہ، دس ہلاک

اتوار 10 جنوری 2016 10:15

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)شورش زدہ ملک شام کے شمال مغرب میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ سے وابستہ گروپ النصرہ فرنٹ کی نگرانی میں قائم ایک بڑی جیل پر روس جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم دس افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شامی حالات پر نگاہ رکھنے والی غیرسرکاری تنظیم سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے یہ حملہ شام کے شہر اِدلِب کے قریبی مقام معرکہ النعمان میں واقع جیل کمپلیکس پر کیا۔ آبزرویٹری کے مطابق ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :