یورپی یونین ممالک میں کم تنخواہ والے ممالک میں سپین کا نویں نمبر پر، ایک ہزار یوروز سے ز ائد تنخواہ ماہانہ دینے والے ممالک میں لکسمبرگ کا پہلا نمبر

اتوار 10 جنوری 2016 10:15

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)یورپی یونین کے 28ممالک میں سے22 ممالک کے درمیان کم تنخواہ والے ممالک میں سپین کا نواں نمبرہے ۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے 28ممالک میں کم تنخواہ والے ممالک میں سپین کا نواں نمبرہے جبکہ دوسری جانب یورپی یونین کے سات ممالک ایسے بھی ہیں جن میں ایک ہزار یوروز سے ز ائد تنخواہ ماہانہ دی جاتی ہے۔

ان ممالک میں پہلا نمبر لکسمبرگ کا ہے جہاں کم ازکم ماہانہ تنخواہ 1923یوروز ہے۔لکسمبر گ کے بعد دوسرا نمبر برطانیہ کا آتا ہے جہاں کم از کم 1510یوروز ہے۔

(جاری ہے)

تیسرا نمبر ہالینڈ کا ہے اور یہاں کم ازکم ماہانہ تنخواہ 1508یوروز ہے۔چوتھا نمبر بلجیم کا ہے اور یہاں کم ازکم ماہانہ تنخواہ 1502یوروز ہے۔کم از کم تنخواہ دینے والے ممالک میں جرمنی کا پانچواں نمبر ہے اور یہاں ماہانہ تنخواہ1473 یوروز ہے۔برطانیہ کے بعد آئرلینڈ 1462یوروز ماہانہ تنخواہ کے ساتھ چھٹا نمبر ہے اور فرانس کا ساتواں نمبر ہے جہاں کم از کم تنخواہ 1458یوروز ہے۔یورپی یونین کے ایک ملک بلغاریہ میں سب سے کم تنخواہ 194یوروز ہے۔یادرہے کہ یورپی یونین کے 28ممالک میں سے22 ممالک کے درمیان کم ازکم اجرت کا باضابطہ معاہدہ ہے