چینی سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ دینے کیلئے پاکستان گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت میں تبدیلی لانے پر غور کررہا ہے ، میڈیا رپورٹ

اتوار 10 جنوری 2016 10:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء) چین کی اربوں ڈالرز پر مشتمل سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ دینے کیلئے پاکستان گلگت بلتستان کی حیثیت میں آئینی تبدیلی لانے پر غور کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی کشمیر سے متعلق پوزیشن میں تاریخی تبدیلی آسکتی ہے گلگت بلتستان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرنا آتا ہے اور اگر پاکستان نے اسے خطے کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دے دیا تو دونوں ملکوں کے درمیان حال ہی میں بحال ہونے والے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس تجویز کے تحت پاکستان پہلی بار پاکستانی آئین میں اسے ملک کا پانچواں صوبہ قرار دیا جاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :