اقتصادی راہداری پورے پاکستان کیلئے اور خوشحالی کی ضمانت ،سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کریں،چینی سفارتخانہ

اتوار 10 جنوری 2016 10:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)چینی سفارتخانے نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری پورے پاکستان کیلئے اور خوشحالی کی ضمانت ہے،سیاسی جماعتیں اختلافات ختم کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر دونوں ملکوں میں اتفاق رائے ہے اور راہداری کو دونوں ملکوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری پورے پاکستان کیلئے ہے اور خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔پاکستان کی سیاسی جماعتیں اقتصادی راہداری پر اختلافات ختم کریں

متعلقہ عنوان :