پاک بھارت مذاکرات کا شیڈول ابھی تک برقرار ہے، پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں:سرتاج عزیز، اپنے مفادات کا تحفظ اہم ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں:مشیر خارجہ کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 10 جنوری 2016 10:27

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کا شیڈول ابھی تک برقرار ہے، پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان وقت آنے پر کردار ادا کرے گا، سب سے پہلے ہمارے اپنے مفادات کا تحفظ اہم ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ کوشش ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے، اسلامی دنیا کو کوشش کرنی چاہیے کہ تناؤ کو کم کیا جائے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہو جب کہ وقت آنے پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے گا لیکن ہمیں سب سے پہلے ہمارے اپنے مفادات کا تحفظ اہم ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اورایران کے درمیان سیاسی کشمکش صدیوں پرانی ہے جب کہ اسلامی ممالک کو دونوں ملکوں کے درمیان تناوٴ کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہو اور کوشش ہے کہ مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے جب کہ دونوں ممالک کے تنازعے پر احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ تنازعیسے دہشت گرد فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ثالثی کے لیے ایک خاص وقت ہوتا ہے اور وقت آنے پر پاکستان، سعودی عرب اور ایران کے لیے یہ کردار ادا کرے گا لیکن ہمیں سب سے پہلے ہمارے اپنے مفادات کا تحفظ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کا شیڈول منسوخ نہیں ہوا بلکہ ابھی تک برقرار ہے جب کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اسلام آباد تشریف لائے تھے جہاں ان کے تحفظات کو سنا گیا اسے جلد دور کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لیے وزیراعظم نے چوہدری نثارکو تحفظات دور کرنے کی ذمے داری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے مل کرپاکستان کے مفادات کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار جمہوری روایات کو برقرار رکھا گیا ہے جب کہ آصف زرداری کی مثبت باتوں کوسن کرخوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے پرویز خٹک کو آپٹک فائبر کے فائدے میں خود سکھاوٴں گا تو ان کے تحفظات دور ہوجائیں گے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کا شیڈول برقرار ہے۔

ایران سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ممالک کے معاملے پراحتیاط برتنی چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ اس تنازعے سے کوئی دہشت گرد فائدہ اٹھا لے ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش ہے ایران سعودی عرب کشیدگی کو کم کر ایا جاسکے، تمام اسلامی ممالک کو کوششیں کرنی چاہئیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کوکم کرنے میں تعاون کریں۔

پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ثالث کا ایک خاص وقت ہوتا ہے،موقع ملا تو پاکستان ضرور ثالث کا کردار ادا کرے گا۔ خواہش ہے دونوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ضرورت نہیں،ایران سعودی عرب تعلقات صدیوں پرانے کشیدہ ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ممالک کے معاملے پراحتیاط برتنی چاہیے، ایسا نہ ہو اس تنازعے سے کوئی دہشت گرد فائدہ اٹھا لے ۔ایک سوال پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پاکستان کررہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کی ملاقات شیڈول کے مطابق ہو گی۔