فیصل آباد سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی فلائٹ سے میاں بیوی گرفتا ، دو کروڑ مالیت کی منشیات برآ مد

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) فیصل آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی جدہ جانے والی فلائٹ کی روانگی سے قبل اینٹی نارکوٹکس پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی جو کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جارہے تھے۔

(جاری ہے)

جب ائیرپورٹ پر جہاز کی روانگی سے قبل ان کے سامان کو چیک کیا گیا تو ان کے سامان سے دو کروڑ مالیت کے ڈیڑھ کلو ایسا پاؤڈر برآمد ہوا ہے جو ہیروئن سے بھی زیادہ خطرناک بتایا جاتاہے نارکوٹس پولیس دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مزید پوچھ گچھ شروع کردی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ دونوں ملزم یہ منشیات کس کے کہنے پر لے جارہے تھے اور اس دھندہ میں کون کون سے افراد ملوث ہیں۔