سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ رن وے کے پا س اچا نک ما دہ ہر ن نکل آئی،ایئر پورٹ انتظا میہ نے شکار کر لیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:12

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ” سیال“ کے رن وے کے پا س اچا نک ایک ما دہ ہر ن نکل آئی۔ایئر پورٹ انتظا میہ نے وائلڈ لا ئف عملہ کے حوالے کر نے کی بجا ئے اس کا شکار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئر پورٹ” سیال“ کے رن وے کے پاس ایک ما دہ ہر ن آگئی جس پر سیال ایئر پورٹ پرسائٹ محمد یو نس نامی اہلکار نے محکمہ وائلڈ لا ئف کو اطلا ع کر نے کی بجا ئے اس مادہ ہرن کا شکار کر دیا ۔

عینی شاہدین کے مطا بق اگر سیال انتظا میہ چاہتی تو اس قیمتی ہر ن کو جال کے ذریعے یا محکمہ وائلڈ لا ئف کو اطلا ع کر کے زندہ پکڑا جا سکتا تھا ۔یا د رہے کہ پاکستان میں ہر ن کے شکار پر پا بندی بھی عا ئد ہے ۔واضح رہے کہ تھانہ ایئر پورٹ کے ساتھ ٹیلیفون پر ساتھ رابطہ کرنے پر محرر تھانہ نے مذکورہ واقعہ سے لا علمی کا اظہار کیا۔