پنجاب کے 36اضلاع میں منتخب بلدیاتی ارکان کا پاورز ڈیلیگیشن کے بغیرحلف اٹھانے انکار

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) پنجاب کے 36اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے بلدیاتی ارکان نے پاورز ڈیلیگیشن کے بغیرحلف اٹھانے انکار کردیا ہے اس سلسلے میں ذرائع کاکہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت ور منتخب بلدیاتی اداروں کے درمیان اختیارات کی سرد جنگ یونہی جاری رہی تو بلدیاتی حکومتوں کا قیام التواء کا شکار ہوسکتاہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک کوئی ایسا قانون ہی نہیں بنا یا جس میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان سمیت بلدیاتی ایوانوں میں آنے والے اراکین کے اختیارات کا تعین کیا جاسکے اورنہ ہی پنجاب حکومت ڈیلیگیشن آف پاورز کے ایشو پر کوئی قانون سازی کرنے کا ادارہ رکھتی ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اگر اس حوالے سے مسودہ قانون تیار کر بھی لے تو اسے پنجاب اسمبلی سے منظور کروانے کا معاملہ شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتحال میں نومنتخب بلدیاتی متوقع سربراہان مایوسی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :