عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ، الطاف حسین کوانٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کافیصلہ

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ،ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کوانٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کافیصلہ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارملزمان خالدشمیم اورمحسن علی کے اعترافی بیان کے بعد3اہم ملزمان کے وارنٹ گرفتاری لینے کافیصلہ کرلیاگیاہے ۔ان ملزمان میں الطاف حسین ،محمدانوراورافتخارحسین شامل ہیں ،ان تمام ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیاجائیگا