لاہور،پیپلز پارٹی نے راجہ پرویز اشرف کے بعض مبینہ غیر آئینی اقدامات بارے انکوائری شروع کردی

جمعہ 8 جنوری 2016 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بعض مبینہ غیر آئینی اقدامات بارے پارٹی کی سطح پر انکوائری شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران غیر منتخب لوگوں کو ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا اور ان لوگوں کے ذریعے ترقیاتی کام کروائے جبکہ یہ حق منتخب لوگوں کا تھا۔