امریکی ریاست الاباما کی عدالت نے ہم جنس پرستوں کو شادی کے لائسنس جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 8 جنوری 2016 09:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) امریکی ریاست الاباما کی عدالت نے ہم جنس پرستوں کو شادی کا لائسنس دینے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الاباما عدالت کے چیف جسٹس رائے مورے جنہوں نے یہ احکامات جاری کئے نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ریاستی عدالت کے جج ابھی تک گزشتہ سال مارچ میں کئے۔

(جاری ہے)

وفاقی سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے بندھے ہوئے ہیں جس میں ہم جنس پرستوں کو شادی کے لائسنسوں کے اجراء کی اجازت دینے کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ ریاستی عدالتوں پر یہ فیصلہ لاگو ہونے تک ان لائسنوں کے اجراء پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جنوری میں بھی ایک ریاستی عدالت کو ہم جنس پرستوں کو لائسنس جاری کرنے سے روک دیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک ہم جنس پرست جوڑے کو شادی کا لائسنس جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔