فیس بک پر اینڈ رائیڈ ایپ کو کریش کرنے کا الزام

جمعہ 8 جنوری 2016 09:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک ہے اور اس کے صارفین کی ماہانہ تعداد ڈیڑھ ارب ہے لیکن ٹیلیگراف میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ فیس بک صارفین کا اعتماد ختم کر سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک نے دانستہ طور پر اپنی اینڈ رائیڈ ایپ کو ماضی میں صارفین کی وفاداری کو دیکھنے کے لیے کریش کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایپ کو کریش کر کے یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی کہ ان کے صارفین فیس بک موبائل سائٹ پر جاتے ہیں یا اس پلیٹ فارم کو چھوڑ دیتے ہیں۔تاہم ٹیسٹ کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ لوگوں نے فیس بک چھوڑنے کی بجائے موبائل سائٹ پر جانا جاری رکھا۔فیس بک ترجمان نے اس ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس پر بات کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہم سروسز کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس بات کا اندازہ لگانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ لوگ کس چیز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :