محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا وزٹ ویزا جاری کر دیا گیا، نیوزی لینڈ اخبار

جمعرات 7 جنوری 2016 08:48

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد قومی ٹیم میں واپس لوٹنے والے فاسٹ باوٴلر کو نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، نیوزی لینڈ کے اخبار این زی ہیرالڈ کے مطابق نیوزی حکام نے تصدیق کی ہے کہ محمد عامر کو وزٹ ویزا جاری کر دیا گیا ہے، وہ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں سفر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شاید نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کو ویزا جاری نہ ہو کیونکہ قوانین اجازت نہیں دیتے لیکن بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے بعد یہ مشکل بھی حل ہو گئی ہے اور نیوزی لینڈ کے اخبار نے تصدیق کر دی ہے کہ محمد عامر کو ویزا جاری ہو گیا ہے۔