برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے مذہبی رہنما کی پھانسی کے تناظر میں سعودی عرب کا دورہ موخر کر دیا

جمعرات 7 جنوری 2016 09:08

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون شیعہ مذہبی رہنما کو پھانسی دیئے جانے کے تناظر میں سعودی عرب کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں اہم شیعہ رہنما سمیت 47 افراد کو پھانسی دیئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث ڈیوڈ کیمرون نے جدہ کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے موخر کئے گئے دورے کا شیڈول دوبارہ قبل از وقت جاری کرنا مشکل ہو گا ۔