جرمنی، خواتین کو چھیڑنے والے ایک ہزار عرب و افریقی اشتہاریوں کی تلاش شروع

جمعرات 7 جنوری 2016 09:07

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء)قانون نافذ کرنے والے ادار وں نے 1000 ایسے عرب و افریقی کی تلاش شروع کر دی ہے جن پر خواتین کو ہراساں کرنے اور چوری ڈکیتی سمیت دیگر اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے جن مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہیان میں بیشتر عرب اور افریقی نڑاد شہری ہیں جو جرمنی میں خواتین کو ہراساں کرنے اور چوری ڈاکیتی جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے ایک روز قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ملک کے مغربی شہر کولونیا کے ایک ریلوے اسٹیشن سمیت کئی مقامات پر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہوئی ہیں۔ ان وارداتوں کا شبہ عرب شہریوں اور افریقی نڑاد تارکین وطن پر کیا جا رہا ہے جو ملک میں غیرقانونی طورپر قیام پذیر ہیں یا پناہ گزینوں کی حیثیت سے جرمنی میں رہ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :